Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • شھید سلیمانی جنگی بیڑا
    شھید سلیمانی جنگی بیڑا

سپاہ پاسداران کا تیار کردہ خاص خصوصیات کا حامل شہید سلیمانی بحری جنگی بیڑا آج کل دنیا کے عسکری اور فوجی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ سپاہ کے لئے یہ باعث اعزاز ہے کہ وہ ملکی ساختہ دفاعی آلات اور ہتھیاروں کا استعمال کرتی ہے اور شہید سلیمانی بحری جنگی جہاز غیر معمولی خصوصیات کا حامل ہے جو ملک کے اندرہی تیار کیا گیا ہے۔

کیٹاماران ان بحری جہازوں کو کہا جاتا ہے جن کے ایک سے زیادہ ہل ہوتے ہیں اور شہید سلیمانی جنگی بحری جہاز انکیٹ کیٹاماران کشتی ہے اور دنیا میں صرف تین ممالک ایسے ہیں جو ایلمونیئم سے 60 میٹر لمبا بحری جہاز ڈیزائن اور تعمیر کر سکتے ہیں اور ایران ان میں سے ایک ہے۔

خصوصیات:

٭شہید سلیمانی جنگی بحری جہاز کی لمبائی 67 میٹر ہے اور اس کا ڈسپلیسمنٹ وزن 600 ٹن ہے۔

٭یہ ہر طرح کے موسمی حالات میں مختلف قسم کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

٭اس کی پانی میں حرکات انجام دینے اور مختلف سمتوں میں گھومنے کی صلاحیت اسی وزن کے دوسرے بحری جہازوں سے زیادہ ہے۔

٭اس جنگی بحری جہاز میں چار انجن لگے ہوئے ہیں جو اسے تیز رفتار بنانے اور جلد سے جلد آپریشن کے مقام پر پہنچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

٭یہ جنگی جہاز بغیر کسی ساحلی سپورٹ کے 5000 ناٹیکل مائل تک مشن انجام دینے کی توانائی رکھتا ہے۔

٭یہ جنگی بیڑا ہیلی کاپٹر کا بھی حامل ہے جو دن اور رات میں کسی وقت بھی لینڈ اور ٹیک آف  کر سکتا ہے۔

٭مختلف اقسام کے ورٹیکل ٹیک آف کرنے والے جاسوس اور حملہ آور ڈرون اس بیڑے پر تعینات کئے گئے ہیں۔

٭شہید سلیمانی جنگی بحری جہاز میں جدیدترین راڈار، ٹیلی کمیونیکشن اور الیکٹرانک وار فیئر کے آلات نصب ہیں جو اسے جاسوسی کے ساتھ ساتھ پانی کی سطح کے اوپر اور نیچے اور اسی طرح ہوائی اہداف کو با آسانی تلاش کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

٭یہ ایران کا پہلا ایسا جنگی بیڑا ہے جس میں ورٹیکل فائر ہونے والے میزائل نصب کئے گئے ہیں جو 150کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

٭اپنی حفاظت کے لئے اس میں آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔

٭اس بحری جہاز کی ایک اور خصوصیت ٹریننگ اور دفاعی آپریشنز کے دوران فوجیوں کو جگہ کی فراہمی اور تمام تر لازمی سہولیات سے آراستہ ایک میڈیکل یونٹ بھی ہے۔

٭تمام ایرانی بحری جنگی جہازوں میں یہ جہاز سب سے زیادہ جدید اور بہترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔

 

ٹیگس