ایران کی کوسٹ گارڈ فورس کی ساحلی مشقیں
ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کوسٹ گارڈ یونٹ نے منگل کے روز ایک روزہ مشقوں کے دوران جدید ترین آلات اور وسائل کا تجربہ کیا ہے۔
محمد رسول اللہ کے نام سے ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کوسٹ گارڈ یونٹ کی بحری مشقیں خلیج فارس کی سمندری حدود میں بوشہر کے ساحلوں کے قریب انجام دی گئیں۔
ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد علی گودرزی نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد مسلح افواج کے مختلف دستوں کےتعاون سے کوسٹ گارڈ یونٹ کی مہارتوں اور تجربات میں اضافہ کرنا ہے۔
محمد رسول اللہ مشقوں کے دوران الیکٹرانک اور آپٹیکل سسٹم کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈرون طیاروں نے بھی حصہ لیا۔
مشقوں کے دوران سرحدوں کی فوری جانچ پڑتال کرنے والے جدید ترین سینسروں کا استعمال کیا گیا ۔
بریگیڈیئر احمد علی گودرزی نے سرحدی نگرانی کے جدید ترین آلات کی اندرون ملک تیاری کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوسٹ گارڈ فورس جدید ترین آلات سے لیس ہے اور یہ تمام آلات ملکی ماہرین نے تیار کیے ہیں۔