صدر ایران قزاقستان پہنچے
ایرانی صدر سیکا اجلاس میں شرکت کےلئے قزاقستان پہنچے ہیں، ائیرپورٹ پر رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے نمائندے محسن قمی، نائب صدرمحمد مخبر، ایرانی صدر کے دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی اور دوسرے اعلی عہدیداروں نے انہیں خداحافظ کیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر سیکا اجلاس میں شرکت کےلئے قزاقستان کے دارلحکومت پہنچے ہیں، اس سفر میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور سیاسی امور میں صدر کے مشیر محمد جمشیدی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ایرانی صدر سیکا کے چھٹےاجلاس میں خطاب کے علاوہ دوسرے ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایشائی ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات و تعاون کے فروغ کے لئے 1996میں اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اس تنظیم کے سربراہوں کا اجلاس ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے جبکہ وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر دوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔
اس تنظیم کا پہلا اور دوسرا سربراہی اجلاس 2002 اور 2006 میں قزاقستان کے شہر آلماتی میں، چوتھا سربراہی اجلاس 2014 میں شنگھائی چین اورپانچواں سربراہی اجلاس دوشبہ تاجیکستان میں ہوا تھا۔
اس تنظیم میں ایران ، قزاقستان، افغانستان، پاکستان، جنوبی کوریا، چین، روس، ہندوستان، فلسطین، منگولیا، قرقیزستان، ازبکستان، تاجکستان، آذربائیجان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔