Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  •  واشنگٹن کی توجہ مذاکرات پر نہیں ایران میں بلووں کی حمایت پر مرکوز

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بے شرمانہ انداز میں اعلان کیا ہے کہ اس وقت واشنگٹن کی توجہ ایران میں ہنگاموں پر مرکوز ہے نہ کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے مذاکرات پر۔

بدھ کی شام کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا واشنگٹن ایران کے ساتھ ایٹمی معاملات پر مذاکرات کر رہا ہے کہا کہ اس وقت واشنگٹن کی پوری توجہ مذاکرات پر نہیں بلکہ بلووں کی حمایت پر مرکوز ہے ۔

انہوں نے ایٹمی مذاکرات کے دوران امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور غیرقانونی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران کے اعلی عہدیداروں نے بقول ان کے واضح کردیا ہے کہ وہ معاہدے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ  ایران میں جاری  بلوائیوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ ایران میں پیش آنے والے واقعات کے لئے اس ملک کے حکام کو ذمہ دار ٹہرایا جائے ۔  

ٹیگس