پابندیوں کا امریکی وائرس اب کنیڈا کو لگ گیا۔ایرانی میڈیا پر پابندیاں ثبوت ہیں
کنیڈا کی ایرانی میڈیا پر پابندیاں، ایرانی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل
آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی خودمختاری کے دعوے دار کینیڈا نے ایران کے کئی ذرائع ابلاغ، صحافتی شخصیات اور خبررساں اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس پر ایران نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کینیڈا کی حکومت کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کا پابندی عائد کرنے کا جنون ایک وائرس کی طرح اس کے دوستوں کو بھی لگ گیا ہے۔
تسنیم، فارس، نور نیوز ایجنسی، کیہان اخبار اور اس کے چیف ایڈیٹر، ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے موجودہ اور سابق سربراہ اور آئی آر آئی بی کے ایک رپورٹر کا نام ایران اور ایرانیوں کے خلاف کینیڈا کی حکومت کی جانب سے جاری شدہ فہرست میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کینیڈا اس سے پہلے بھی ایرانی صحافیوں اور معتبر خبررساں اداروں پر پابندی لگانے کا ارتکاب کرچکا ہے ایران کے انگریزی زبان نیوز چینل پریس ٹی وی پر اس سے پہلے پابندی عائد کی جا چکی ہے۔