Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران زر مبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے مغربی اور وسطی ایشیا کا تیسرا بڑا ملک

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایران 122 ارب ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر کے ساتھ مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے علاقے کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایران 122 ارب ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر کے ساتھ مغربی ایشیا اور وسطی ایشیا کے علاقے کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مغربی اور وسطی ایشیا کے اقتصادی مسائل کی اپنی نئی رپورٹ میں ایران سمیت خطے کے 28 ممالک کے غیر ملکی قرضوں کی مقدار کا جائزہ لیا ہے۔

اس بین الاقوامی ادارے کے حساب سے ایران کے پاس 2022 میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں غیر ملکی قرضوں کا جی ڈی پی کا تناسب سب سے کم ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے۔

ٹیگس