Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور بعض یورپی ممالک ملک میں افراتفری پھیلانے کے درے ہیں: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سربائی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کی 85 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تمام شعبوں میں تعمیری اور آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ اپنے سربیائی ہم منصب کی دعوت پر اتوار کے روز بلغراڈ پہنچے ہیں۔

انہوں نے جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ معاہدہ ہمارے لیے اہم ہے جو ایرانی قوم کے مفاد میں ہو۔

امیر عبداللہیان نے معاہدے کے حتمی نقطہ تک پہنچنے کیلیے بورل، مورا اور دیگر وزرائے خارجہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ملک میں حالیہ فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں بدامنی بیرونی مداخلتوں اور ہائبرڈ جنگ کا نتیجہ تھی تاہم ایرانی قوم کامیابی کے ساتھ اس میدان جنگ سے باہر نکل چکے ہیں۔

انہوں نے رونما ہونے والے حالیہ بلوے و فسادات میں امریکہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کچھ مغربی ممالک نے ایران میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی اور امریکہ کے مقاصد میں سے ایک یہ تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز میں رعایت دینے پر (اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر) مجبور کر  دے۔

ٹیگس