Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • کیش ائیر شو; ایران نے کی اپنے اسپیس کرافٹ کی رونمائی (ویڈیو)

ایران کے جزیرے کیش میں گیارہواں ائیرشو بین الاقوامی نمائش جاری ہے جس میں ایران نے خلائی میدان میں اپنی کامیابیوں کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے اپنی جدید ترین خلائی مصنوعات کی رونمائی کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے جزیرے کیش میں بین الاقوامی نمائش جاری ہے جس میں ایران کے علاوہ چین اور روس بھی اپنی جدیدترین مصنوعات کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔

اس نمائش میں ایران نے پہلی مرتبہ مقامی طور پر تیارکردہ خلابازوں کو خلاء میں لے جانے والے خاص کیبن یا اسپیس کرافٹ کی رونمائی کی ہے۔

اس نمائش میں طیارے، ہیلی کاپٹرز، درون طیارے، مقامی طور پر تیارہ کردہ مختلف سامان، ائیرپورٹ پر استعمال ہونے والے آلات اور سامان، فلائی سافٹ وئیرز، فلائٹ سیمولیٹرز کے علاوہ دوسرے آلات بھی شامل ہیں۔

اس نمائش میں خلائی سیٹلائٹ کے ڈیزائن اور ان کی تیارے کے حوالے سے سیمنیار اور تربیتی ورکشاب بھی ہوگا جس میں ایرانی اور روسی سائنسدان مل کر کام کریں گے۔

ٹیگس