Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  •  ایران کے وزیر خارجہ نے بورل کے ساتھ ملاقات کو دوستانہ اور تعمیری قرار دیا

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جوزپ بورل کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو دوستانہ اور تعمیری قرار دیا۔

سحر نیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے منگل کی شب ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بورل نے اس ملاقات میں ویانا مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وزیر خارجہ ایران امیر عبد اللہیان نے منگل کے روز اردن کے دارالحکومت امان میں ہوئی بغداد دو کانفرنس کی سائڈ لائن پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سیکریٹری جوزب بورل سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

امیر عبد اللہیان نے اس ملاقات میں مہینوں کے مذاکرات کے بعد تیار ہونے والے مذاکراتی پیکج کے مسودہ کی بنیاد پر ویانا مذاکرات کو وائنڈ اپ کرنے کے لئے تہران کی آمادگی ظاہر کی اور ساتھ ہی مذاکرات کے دیگر فریقوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ ہر قسم کے سیاسی اقدامات سے پرہیز کرتے ہوئے تعمیری اور حقیت پسندانہ رویہ اپنا کر لازمی قدم اٹھائیں۔

اس ملاقات میں یورپی یونین کے نمائندے جوزپ بورل نے بھی حالیہ مہینوں کے دوران ایران کے سلسلے میں یورپی یونین کے موقف کی وضاحت کی اور جامع ایٹمی معاہدے اور ایٹمی مذاکرات کے معاملے کو دیگر تمام معاملات سے الگ رکھنے اور اسے نتیجے تک پہنچانے پر زور دیا۔

ٹیگس