Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران: ذوالفقار فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا

ایران میں ذوالفقار فوجی مشقیں یا زہرا (س) کے کوڈ ورڈ سے شروع ہو گئیں۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی مشترکہ مشق ذوالفقار 1401 کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کی پہلی رات بحریہ کے مختلف یونٹوں نے ملکی ساحلوں پر پائیدار دفاع کی ٹیکٹیکل مشقیں انجام دی ہیں ۔

بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ کا کہنا تھا کہ مشقوں کے دوران میرین رینجرز کے جوانوں نے پیشرفتہ ہتھیاروں اور آلات سے کام لیتے ہوئے رات کی تاریکی میں فوجی آپریشن کی جدید ترین تیکنکوں اور حربی منصوبوں پر عملدرآمد کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز پہلے سے مشقوں کے علاقے میں موجود انفینٹری، آرمرڈ، میکانائزڈ یونٹس، دفاعی نظاموں، نیز سرفیس اور انڈر سرفیس فلوٹنگ یونٹوں نے رات کی تاریکی میں وارگیم کے اہم مرحلے کا آغاز کیا۔

ذوالفقار دوہزار بائیس فوجی مشقوں کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں فوج کی سالانہ ریہرسل کا حصہ ہیں اور ان کا مقصد فوجی جوانوں کی تربیت اور آمادگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے آپریشنل اور انٹیلی جینس کے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کرنا ہے۔

بریگیڈریئر جنرل علی رضا شیخ کا کہنا تھا کہ مشقوں کا پہلا فیز سورج طلوع ہونے تک جاری رہا اور ہماری میرین ریجنرز فورس کے جوانوں نے کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے ایرانی ساخت کے میزائلوں، راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے فرضی دشمن کی یلغار کا مقابلہ کیا۔

ذوالفقار فوجی مشقوں کے ترجمان کے مطابق اگرچہ فرضی دشمن نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیشقدمی کی کوشش کی تھی لیکن ایران کی میرین ریجنرز کے جوانوں نے، ساحلی دفاعی یونٹوں کی مدد سے ، پہلے سے طے شدہ اہداف پر ہلکے اور بھاری توپ خانے سے حملے کرکے، دشمن کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج کی سالانہ ذوالفقار فوجی مشقیں جمعرات کی شب، یازھرا کے کوڈ کے ساتھ، جنوب مشرقی ایران کے علاقوں، مکران کے ساحلوں، مشرقی آبنائے ہرمز سے لیکر گواتر کی بندرگاہ تک اور بحیرہ عمان سے لیکر بحرہند کےشمال میں دس ڈگری کے مدار میں انجام دی جارہی ہیں۔

مزید تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز کا انتظار کیجیئے۔

ٹیگس