Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران میں دس سالہ خلائی منصوبے کا آغاز

ایران نے خلائی سائنس کے میدان میں اپنے دس سالہ خلائی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز کر دیا ہے، اس اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے کا آغاز ایرانی خلائی ایجنسی کے اس منصوبے کے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔

سحرنیوز/سائنس و ٹیکنالوجی: سپریم خلائی قومی کونسل کی منظوری کے بعد ایران نے خلائی سائنس کے میدان میں اپنے دس سالہ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے آغاز کے پہلے دن ایرانی خلائی ایجنسی کا اس منصوبے کے حوالے سے پہلا اجلاس ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نےکہا ہے کہ یہ دس سالہ خلائی منصوبہ ایک اہم دستاویز ہے جس پر عمل درآمد کرنا ملک کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی خلائی سپریم کونسل اور ایرانی خلائی ایجنسی نے اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لئے بھرپور آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اس دس سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران خلائی ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ لانچ کے میدان میں ایک اہم مرکز بن جائے گا۔

حسن سالاریہ نے کہا کہ ایران خلائی سائنس کے میدان میں یہ ساری کامیابیاں مقامی ماہرین کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تکمیل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

ٹیگس