Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • تہران اور ماسکو کے تعلقات اسٹریٹیجک اور عروج کی جانب گامزن ہیں: صدر رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں اور مختلف میدانوں میں تعاون کے لئے بہترین مواقع پائے جاتے ہیں

سحر نیوز/ ایران: روس کے نئے سفیر سے سفارتی اسناد وصول کرنے کی تقریب میں ہونے والی ملاقات میں صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ہمہ جہتی تعلقات میں فروغ پر زور دیا ۔ انہوں نے معاشی اور اقتصادی میدان میں دو طرفہ رابطے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور روس کا دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر مؤثر تعاون جاری رہنا چاہئے۔
اس موقع پر ایران میں تعینات روس کے نئے سفیر ایلکسی دیدوف نے بھی وسیع اقتصادی تعلقات کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے اسٹریٹیجک معاشی تعلقات نے پابندیوں کی پالیسی کو غیر موثر بنا دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی کو آج ملائیشیا، مالی اور وینزویلا کے سفیروں نے بھی  سفارتی اسناد  پیش کئے اس موقع پر صدر رئیسی نے ان ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔

ٹیگس