Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران: پاکستانی زائرین کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی

ایران کے صوبے خراسان جنوبی میں پھنسے پچاس پاکستانی زائرین کو ہنگامی بنیادوں پر رہائش فراہم کردی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صوبہ خراسان جنوبی کی ہلال احمر سوسائٹی کےسربراہ محمد علی کاؤسی نے بتایا کہ گزشتہ رات سربیشہ شہر کے قریب پچاس پاکستانی زائرین کو لے جانے والی دو بسوں میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہلال احمر نے فوری اقدام کرتے ہوئے زائرین کو ہلال احمر کے امام حسن مجتبی ریسٹ ہاوس منتقل کیا جہاں انہیں قیام و طعام کی ہر سہولت  فراہم کی گئی۔ 
قابل ذکر ہے کہ ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں گیارہ اہم شہر واقع ہونے کی وجہ سے مشہد مقدس جانے والے پاکستانی اور دیگر زائرین کی اہم گزرگاہ شمار ہوتا ہے۔ 
ہرسال لاکھوں پاکستانی زائرین زمینی راستے سے مشہد مقدس میں واقع فرزند رسول حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت کے لیے ایران آتے ہیں۔

ٹیگس