جنین کیمپ کے دلخراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنین کیمپ کے دلخراش اور ہولناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جنین کیمپ کے دلخراش اور ہولناک واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ عالمی ادارے اور اسلامی ممالک جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کی جانب سے وحشیانہ جارحیت اور قتل عام کا فوری طور پر نوٹس لیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنین میں استقامتی محاذ ڈٹا ہوا ہے اور اسے کوئی بھی پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے جنین میں صیہونیوں کے کھلے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تاہم صیہونیوں کو فلسطینی مجاہدوں کی بھاری مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور غزہ سے عسقلان پر 4 راکٹ فائر کئے گئے جس سے صیہونیوں میں خو ف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین آئندہ دنوں میں مزید مزاحمتی کارروائیوں کی پیشیگوئی کر رہے ہیں۔