Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو جواب دے دیا

ایران نے فردو سائٹ سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے بدھ کی شام  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے بیانات کے بارے میں کہ فردو سائٹ میں افزودگی میں اضافہ ہوا ہے کہا کہ اگر گروسی نے یہ بیان دیا ہے تو مجھے یقین ہے کہ اس کی معلومات اپ ڈیٹ نہیں  ہے۔

بہروز کمالوندی نے مزید کہا کہ ایجنسی کے ایک معائنہ کار نے نادانستہ طور پر اطلاع دی تھی کہ ایران نے ڈاکٹر علی محمدی (فردو) کی افزودگی کے مقام پر آپریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کی ہیں جس کا اس نے پہلے اعلان نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​انسپکٹر اس جگہ پر موجود تھے اور ان کو جو وضاحتیں پیش کی گئیں اس کے بعد مذکورہ انسپکٹر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور ایجنسی کے سیکرٹریٹ کے ساتھ ان کے تعاون کے بعد یہ مسئلہ عملی طور پر حل ہو گیا اور اس کے بعد ایجنسی کے سابقہ ​​خط کے جواب میں ایران نے ایک خط  ارسال کیا۔

ٹیگس