Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • سپاہ قدس کے کمانڈر کا شام کے صوبہ لاذقیہ کا دورہ

ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صوبہ لاذقیہ کے گورنر سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی شام میں زلزلے سے متاثرین کی مدد اور نجات کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے شام کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے حلب اور لاذقیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔
اس موقع پر جنرل اسماعیل قاآنی نے لاذقیہ کے گورنر سے ملاقات کرکے وہاں زلزلے سے ہوئے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں بات چیت کی تاکہ ایران کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی کھیپوں کی بہتر طریقے سے تقسیم کو یقینی بنایاجاسکے۔

ٹیگس