Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۲:۵۹ Asia/Tehran
  • نوروز کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی کا عوام سے براہ راست خطاب (ویڈیو)

رہبر انقلاب اسلامی نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر آج مشہد مقدس میں واقع فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرمائیں گے۔

سحر نیوز/ایران: نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1402 کی آمد پر حسب دستور امسال بھی قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای عوام سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

قائد انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یہ خطاب ایران کے وقت کے مطابق شام 4 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق شام 5:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 6:00 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

براہ راست خطاب کو اردو ترجمے کے ساتھ سننے کے لئے سحر اردو ٹی وی کی نشریات کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر دئے گئے LIVE آپشن سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب قومی اور عالمی سیاست کے تناظر میں ایک اہم اور رہنما خطاب سمجھا جاتا ہے جس میں آپ اہم قومی مسائل کے علاوہ اہم بین الاقوامی مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ تین سال کے بعد ایسا پہلا اتفاق ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نوروز کے موقع پر مشہد مقدس سے براہ راست عوام سے خطاب فرما رہے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران کورونا کی بندشوں کے پیش نظر رہبر انقلاب اسلامی نوروز کے موقع پر ٹی وی چینلز کے ذریعے عوام کو خطاب فرمایا کرتے تھے۔

ٹیگس