ایران کے وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ منگل کی شام ماسکو پہنچے ہیں۔
ماسکو پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبدللھیان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں دیگر فریقوں کی واپسی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی مذاکرات کے حوالے سے ایران کے دروازے ہمیشہ کھلے نہیں رہیں گے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران روس دفاعی تعاون کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔