May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے مشیر کا دورۂ ایران؛ اپنے ہم منصب سے کی ملاقات

ہندوستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سے تہران میں ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے مشیر اجیت دوئل نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایڈمرل علی شمخانی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں مختلف سیاسی، امنیتی اور اقتصادی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹیگس