May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں امریکیوں کو فارسی میں بات کرنے پر مجبور کر دیا (ویڈیو)

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی دھمکی کے بعد امریکی بحری جہاز کے ذمہ دار اہلکار فارسی میں بات کرنے اور بحری جہاز کو خلیج فارس میں ایرانی بحری حدود سے دور کرنے پر مجبور ہو گئے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا وقار ایک بار پھر اس بات کا باعث بنا کہ امریکیوں جیسے بیرونی فوجی اہلکار خلیج فارس میں ایرانی حدود سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے اپنائے جانے والے ٹھوس اور سخت لب و لہجے کے بعد امریکی اہلکار رابطہ لائن پر فارسی میں بات کرنے پر مجبور ہو گئے۔

نشر کی جانے والی فلم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپاہ کی بحریہ کے جوانوں نے کس طرح سے خبردار کیا کہ اگر ایرانی بحری حدود میں داخل ہوئے تو سخت جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کے اس ٹھوس پیغام کے بعد امریکی بحری جہاز علاقے سے فوری طور پر دور ہونے پر مجبور ہو گیا۔ خلیج فارس میں اس سے قبل بھی، اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں اور امریکہ کو ایران کی سخت وارننگ کے ساتھ ہی پیچھنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔  

ٹیگس