May ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات کرانا آئی اے ای اے  کا کام نہیں ہے ، محمد اسلامی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کا اہتمام کرانا آئی اے ای اے کا کام نہیں ہے

سحرنیوز/ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ آئندہ چند مہینے میں ایٹمی معاہدہ بحال ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے ایٹمی مذاکرات کے انعقاد کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ یہ کا م پانچ جمع ایک گروپ کا ہے۔

اس سے پہلے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کینیڈا کے سی بی سی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ مارچ کے مہینے میں ایران اور ایجنسی کے درمیان سمجھوتہ صحیح راستے پر ایک اہم قدم تھا اور یہ بات  معاہدے کے سبھی فریقوں کے لئے سودمند ہے کہ ایران کے ساتھ تعمیری تعاون کریں.

رافائل گروسی نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایٹمی معاہدے کی بحالی مشکل نظر آتی ہے

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے اسی طرح معائنے کے عمل کو کم کرنے کے تعلق سے بلومبرگ نیوز ایجنسی کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے  بارے میں کہا کہ تہران اعلامیہ کے مطابق ایران اور ایجنسی کے تعلقات برقرار ہیں اور آگے کی سمت بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے اس بارے میں کہ اکتوبر تک ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں ختم ہوجائیں گی کہا کہ ایٹمی معاہدے کے مطابق ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں ختم ہوجانی چاہئیں۔

ٹیگس