May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک تاریخ ساز بحری ڈسٹرائر ’’دنا‘‘ کی تیاری کے مراحل کو اس مختصر ویڈیو میں دیکھیئے۔ ایران کا یہ مایۂ ناز بحری جنگی جہاز ملک کے ہی باایمان اور انقلابی سائنسدانوں کے ہاتھوں تیار کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ان دنوں ایران کے دو بحری جنگی جہاز عالمی میڈیا کی سرخیوں میں خوب چھائے رہے جن میں سے ایک ’’دنا‘‘ ڈسٹرائر ہے جو گزشتہ دنوں کامیابی کے ساتھ انجام پانے والے ایک تاریخ ساز مشن کا حصہ رہا ہے۔

’’دنا‘‘ نے ’’مکران‘‘ بحری جنگی جہاز کے ساتھ مل کر عالم اسلام میں پہلی بار ایک اسٹریٹیجک مشن کے تحت تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کی بحری مسافت کو کیا اور دنیا کے تمام بڑے سمندروں کے سینوں کو چاک کرتے ہوئے اُس نے کامیابی کے ساتھ کرۂ زمین کے گرد چکر لگایا اور بسلامتی اپنے وطن کو لوٹا۔

اس طرح عالمی سامراج کی بدترین پابندیوں کے شکار اسلامی جمہوریہ ایران نے بخوبی اپنی دفاعی و فوجی توانائی کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ اپنے باایمان اور انقلابی نوجوان سائنسدانوں کے فولادی عزم اور حیرت انگیز صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے خوب اجاگر کیا۔

ٹیگس