May ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • عمان کے بادشاہ دورۂ ایران کے لئے آمادہ

ایران کے صدر کی دعوت پر عمان کے بادشاہ کل ایران کا دورہ کریں گے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پرعمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کل بروز اتوار ایران کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی صدر تہران کے سعدآباد محل میں باضابطہ طور ان کا استقبال کریں گے۔

اس استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود ایک دوسرے سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کریں گے۔ عمان کے کچھ وزراء اور سینیئر حکام بھی اس دو روزہ دورے کے دوران اپنے بادشاہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں سیاسی ماہرین اس دورے کو خاص اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس