May ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کے حوالے سے امریکہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا

امریکہ ایک بار پھر ایران کے حوالے سے اپنے بے بنیاد موقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے رابرٹ میلی (Robert Maley) نے امریکی چینل این پی آر (NPR) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ملک کے جوہری پروگرام پر کسی سفارتی نتیجے پر پہنچنے کے لیے کوشاں ہے۔

ایران کے خلاف بے بنیاد دعووں کو دہراتے ہوئے رابرٹ میلی نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران کے ساتھ ایک ایسے سفارتی نتیجے تک پہنچنا ہے جو اس بات کی ضمانت فراہم کرے کہ ایران جوہری ہتھیار کے درپے نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بارہا کہہ چکی ہے کہ ایران میں بدامنی کے درمیان تہران کے ساتھ سفارت کاری وائٹ ہاؤس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، بائیڈن یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ جے سی پی او اے مر چکا ہے، لیکن وائٹ ہاؤس اس کا اعلان کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔  

اس قسم کے سرکاری بیان کے باوجود، مغربی میڈیا کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے پس پردہ کوششں کر رہی تھی۔

سیاسی تجزیہ کار اور المانیٹر کی نامہ نگار لورا روزن نے رابرٹ میلی کے حالیہ بیان کو ایران میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی اپنے موقف سے پسپائی قرار دیا ہے۔

ٹیگس