Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کیپ ٹاؤن پہنچ گئے

وزیر خارجہ فرینڈز آف برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کیپ ٹاؤن پہنچ گئے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اپنے جنوبی افریقہ کے ہم منصب کی دعوت پر کیپ ٹاؤن گئے ہوئے ہیں ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہونے والا یہ اجلاس ایران کی اس اقتصادی تنظیم میں رکنیت کا مناسب موقع فراہم کرسکتا ہے۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ حسین امیرعبداللہیان  فرینڈز آف برکس اجلاس کے موقع پر اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

قابل ذکر ہے کہ برکس تنظیم کے رکن ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی پچاس فیصد آبادی اور ان کی مجموعی وسعت دنیا کی تیس فیصد وسعت پر مشتمل ہے۔ دنیا کی مجموعی سرمایہ کاری کا چوتھائی حصہ اس تنظیم کے رکن ممالک یعنی برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ میں انجام پا رہا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال تئیس اور چوبیس جون کے برکس سربراہی اجلاس سے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی خطاب کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر ایران کو ایک مستحکم اور قابل اعتماد ملک قرار دیا جہاں توانائی، نقل و حمل، ٹرانزٹ اور ماہر افرادی قوت جیسا بے نظیر سرمایہ موجود ہے۔

ٹیگس