Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا دورۂ کیوبا، کیمرے کی نظر سے (ویڈیوز)

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ پیر کو لاطینی امریکی ممالک کی جانب اپنے پانچ روزہ دورے کا آغاز کیا جس کے تحت وہ گزشتہ روز اپنے تیسرے اور آخری پڑاؤ کیوبا پہنچے جہاں میزبان صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسکے بعد ملاقات اور گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر مختلف شعبوں میں آپسی تعاون کے چھے معاہدوں پر دونوں ممالک نے دستخط کئے۔ صدر ایران نے اپنے سفر کے دوران کیوبا کے سامراج مخالف قومی ہیرو سے بھی ملاقات کی۔ کیوبا سے قبل صدر ایران نے وینیزویلا اور نیکاراگوئا کا دورہ کیا تھا۔

کیوبا کے صدر کی جانب سے صدر ایران کے باضابطہ استقبال کی خصوصی تقریب
 
 
استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے سربراہوں کی ملاقات اور گفتگو
 
 
سربراہوں کی ملاقات کے بعد آپسی تعاون کے مقصد سے چھے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے
 
 
صدر ایران کی کیوبائی عوام کے ہیرو اور سامراج مخالف رہنما فیڈل کاسٹرو کے بھائی اور ملکی عوام کے معنوی رہنما راؤل کاسٹرو سے خصوصی ملاقات

ٹیگس