Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے قطر دورے کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کا فروغ انکے ملک کی متوازن خارجہ پالیسی کا ایک اہم اصول ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ان دنوں قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔

قطر پہنچنے پر انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حکومت سنبھالتے ہی ایک متوازن خارجہ پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا جس میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

علاقائیت اور مشرقی ممالک پر توجہ کی پالیسی اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں جیسے ایس سی او معاہدہ اور ایکو اقتصادی تعاون تنظیم میں شمولیت ایران کی متوازن خارجہ پالیسی کی چند مثالیں ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک ایران کی اقتصادی، تجارتی اور سیاسی گنجائشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی حوالے سے باہمی تعلقات کے فروغ اور ماضی میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے دوروں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے وہ قطر اور عمان کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس