قرآن مجید کی توہین کے خلاف تہرانی طلبا کا احتجاج (ویڈیو)
تہران کے طلباء نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف تہران میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سحر نیوز/ایران: تہران کے طلباء اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف تہران میں اس ملک کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس اجتماع میں موجود طلباء نے نعرے لگا کر اس توہین آمیز اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے رفسنجان شہر کے نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ تھا کہ یورپی ممالک جو آزادی اور دوسروں کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور اگر وہ آزادی کے قائل ہوتے تو وہ کبھی مظہر آزادی قرآن کریم کی توہین نہ کرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغربی ممالک آزادی کے قائل نہیں، بلکہ صرف اپنی رائے دوسروں پر مسلط کرنا جانتے ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین درحقیقت بشریت، انسانیت، تمام الٰہی ادیان اور الٰہی اقدار کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک سویڈش انتہا پسند نے، جسے ملکی حکام اور پولیس کی حمایت حاصل تھی، قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کر دیا۔