Jul ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران اور الجزائر کے سربراہوں کی گفتگو، قرآن کریم کی اہانت اور فلسطین کے موضوع پر ہوا تبادلۂ خیال

ایران کے صدر نے الجزائر کی حکومت اور عوام کو عید قربان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک کی جانب سے قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مؤثر صدائے احتجاج بلند کرنا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے اپنے ہم منصب عبدالمجید تبون سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں سویڈن اور بعض مغربی ممالک میں قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مؤثر انداز میں صدائے احتجاج بلند کرے۔

صدر رئیسی نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور الجزائر بھی تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

اس موقع پر الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایرانی حکومت اور عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر اسلامی تشخص اور ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

ٹیگس