Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  •  تہران اور نئی دہلی کے اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نا وابستہ تحریک کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم کے ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر وکرم مسری سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کے سلسلے میں ہندوستان کی حمایت کی قدردانی کرتے اور اس تنظیم کے اہداف کے تحت تہران اور نئی دہلی کے مابین دو طرفہ معاشی تعلقات میں توسیع پر زور دیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے چابہار بندر گاہ کی اسٹریٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے مابین مشترکہ تعاون کے تاریخی اور شاندار تعلقات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ایران کے تعلقات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چابہار پورٹ اور شمال جنوب راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت و ترقی کیلئے انتہائی مفید قرار دیا۔

اس موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم کے ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر وکرم مسری نے شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت حاصل کرنے پر ایران کے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی اور اسے دوطرفہ تعاون کے مزید مواقع کا بہترین موقع قرار دیا۔

ٹیگس