امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا: ایران
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا اور اس کا دنیا پر جھوٹا تسلط اس وقت تمام ہو چکا ہے۔
سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے 1979 میں آرمی ایوی ایشن کے جوانوں کی امام خمینی (رح) کے ساتھ حلف برداری کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے اہلکاروں نے 10 جولائی 1979 کو امام خمینی (رح) کے سامنے شاندار پریڈ کے ذریعے اسلامی انقلاب کے بانی سے بیعت کی اور فضائیہ کے جوانوں نے امام راحل کے ساتھ جو بیعت کی وہ اٹوٹ ہے اور آج تک جاری ہے۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ آج امریکہ سپر پاور نہیں رہا اور امریکہ کے جعلی تسلط کی کوئی خبر نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ علاقائی اور عالمی حالات میں خوش اسلوبی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی فوج نے دفاع مقدس (ایران عراق جنگ) کے دوران انقلاب اسلامی کے لیے 48 ہزار شہداء پیش کیے اور سپاہیوں نے امام راحل سے جو بیعت کی وہ ابھی تک جاری ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ فوج نے دشمن کی جارحیت کو روکنے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور بہت سے فوجی سازوسامان کی تیاری کے میدان میں وہ اب خود کفیل ہو چکی ہے۔