Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان  نے کی دوجانبہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران اور پاکستان کے آرمی چیف کے مابین ہونے والی ملاقات میں دوجانبہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تاکید کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ آج تہران میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران و پاکستان کے مابین دوجانبہ عسکری، دفاعی، سیکیورٹی اور تربیتی امور سے متعلق باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی گئی۔

ہونے والی ملاقات میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ کے پیش نظر مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور علاقائی سطح پر مشترکہ  دفاعی، سیکیورٹی اور عسکری تربیت  سے متعلق باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر آچ ایران پہنچے۔

گذشتہ سال کے اواخر میں پاکستانی فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان گذشتہ برسوں کے دوران دفاعی تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے-

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کے اعلی حکام سے ملاقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

ٹیگس