Jul ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • اوپیک: ایران دنیا میں تیل کے ذخائر کا تیسرا بڑا ملک

اوپیک کے مطابق ایران دنیا میں تیل کے ذخائر کا اب بھی تیسرا بڑا ملک ہے۔

 سحر نیوز/ایران: ایران کے تیل کے ذخائر کے حوالے سے اپنے تازہ ترین تخمینے میں اوپیک (OPEC) نے اعلان کیا کہ 2022 کے اختتام پر ایران کے خام تیل کے کل ذخائر 208.6 ارب بیرل تک پہنچ گئے۔ ایران کے تیل کے ذخائر میں 2019 سے 2022 تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 208 ارب 600 ملین بیرل کے برابر تھے۔ جبکہ 2018 میں یہ تعداد 155 ارب 600 ملین بیرل کے برابر تھی یعنی گزشتہ برسوں میں اس میں 53 بلین بیرل کا اضافہ ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران 2021 میں تیل کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ وینزویلا کو دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر کا حامل ملک سمجھا جاتا ہے اور اس ملک کے تیل کے ذخائر کا تخمینہ 303 ارب 221 ملین بیرل ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 247 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ٹیگس