Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran

آئی آر جی سی کی بحریہ کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر بردار بحری بیڑے پر نظر رکھنے اور اور اسپیڈ بوٹس کی وارننگ کی نئی تصاویر جاری کی گئیں۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم نیوز کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے کمانڈروں کے 24ویں اجلاس میں آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں پر نظر رکھنے اور آئی آر جی سی کے احکامات پر عمل کرنے کا ویڈیو حاضرین کو دکھایا گیا۔

آبنائ ہرمز سے گزرتے ہوئے امریکی جنگی بیڑے کا ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران نے امریکی جنگی بیڑے کو وارننگ دی۔

ہرمز اسٹریٹ سے گزرتے ہوئے امریکی جنگی بیڑے سے یہ غلطی ہوئی کہ اس پر تعینات ہیلی کاپٹروں اور طیاروں میں سے ایک ہیلی کاپٹر نے پرواز کی تو ایران کی آبی سرحد کے اندر داخل ہوا۔

 یہ سلسلہ متعدد بار دہرایا گیا جس پر سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے جنگی بیڑے بہت تیز رفتار سے امریکی جنگی بیڑے کے قریب پہنچ گئیں اور ایران کے کوسٹ گارڈ کے مرکز سے امریکی جہاز کی وارننگ دی گئی۔

آئی آر جی سی کی بحریہ کے سینٹر کی جانب سے امریکی جہاز کو خبردار کیا گیا کہ اس پر تعینات ایک ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہوئے بار بار ایران کی فضائی سرحد کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ایران کے ٹیریٹوریل واٹر کے اوپر سے واپس نہ بلا لیا گیا تو ہم اس پر فائرنگ شروع کر دیں گے۔

آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے بتایا کہ امریکی جنگی بیڑے پر رکھے ہوئے ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی لیکن سپاہ کی بحریہ کی وارننگ کے بعد ہیلی کاپٹر اتر گیا۔

اس پورے عمل کے دوران امریکی جہاز بھی ایرانی بحریہ کے ریڈار رینج میں رہا اور اور امریکی ہیلی کاپٹر بھی۔

ٹیگس