Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

ہفتے کی شام ہونے والی اس گفتگو میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔  

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللٰہیّان نے سلطان عمان کی تعمیری کوششوں کو سراہتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے سلسلے میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی مواقف کی وضاحت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کے اسٹریٹیجک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

اس گفتگو میں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ان کا ملک تیار ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور میں تعمیری کردار جاری رکھنے لئے بھی اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

 

ٹیگس