Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • یاک 130 کے بعد اب سوخو 35 ایران کے حوالے کئے جائیں گے: امریکی میڈیا

روسی ساختہ تربیتی طیارے یاک 130 کی ایرانی فضائیہ میں شمولیت کے بعد اب روس جلد ہی ایران کو سوخو 35 طیارے فراہم کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: امریکی جریدے فوربیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے روس سے تربیتی یاک 130 طیارے وصول کر لئے ہیں، یہ وہ طیارے نہیں جو ایران چاہتا تھا لیکن یہ ہلکے طیاروں کا رول ادا کر سکتے ہیں۔
امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق یاک 130، سوخو 35 کی طرح، زبردست صلاحیت کے حامل تو نہیں لیکن ان کی ایران کو فراہمی سے پتہ چلتا ہے کہ سوخو 35 بھی جلد ہی ایران کے حوالے کئے جائیں گے۔
ایران کی فضائیہ نے ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کہ روس سے تربیتی یاک 130 طیاروں کے حصول سے تربیتی اور جنگی امور کی تربیت میں مدد ملے گی اور یہ طیارے اصفہان کے شہید بابائی ائیربیس پر موجود ہیں۔
ایران کی فضائیہ کے بیان کے مطابق یہ طیارے پائلٹوں کو نئی جدید نسل کے طیاروں میں پرواز سکھانے کےلئے استعمال کئے جائیں گے۔
فوربیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے روس سے جو یاک 130 طیارے حاصل کئے ہیں، اسی صلاحیت کا ملتا جلتا طیارہ یاسین خود ایران نے ملکی سطح پر بنایا ہے جس کے ذریعے چوتھی نسل کے طیارے اڑانے کی تربیت دی جا سکتی ہے اور اس سے ایک ہلکے جنگی طیارے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس