ایران اور آئی اے ای اے کے مابین مذاکرات پر تاکید: وزارت خارجہ کے ترجمان
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون بدستور جاری ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے پیر کے روز کے اجلاس میں ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق بین الاقوامی ایٹمی معاہدے اور باقی بچے قابل حل نکات اور سیف گارڈ کی شقوں کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون بدستور جاری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کسی بھی طرح کے سیاسی دباؤ سے ہٹ کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ دیں اور دیگر ملکوں پر دباؤ کے کسی ہتھکنڈے کے طور پر کام نہ کریں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بھی کہا کہ وہ قیدیوں کے عنقریب تبادلے کے بارے میں پرامید ہیں۔