Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کو ایران کا سخت انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے جنگ پسندانہ بیان کے بعد خبر دار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع نیز ایرانی عوام کی حمایت کے ل‍ئے اپنے قانونی اور ذاتی حقوق کے حصول سے دریغ نہيں کرے گا۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، اسرائیلی حکومت کی مہم جوئی اور تخریبی سرگرمیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہ جس کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو سبوتاژ کرنا ہے، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق، اپنے جائز اور ذاتی حقوق پر زور دیتا ہے، اور اسرائیل کے کسی بھی دھمکی آمیز اور غیر قانونی اقدامات کا ٹھوس جواب دینے پر تاکید کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلسل اور واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کے تحفظ کے لئے اپنے ذاتی اور جائز حقوق کے حصول سے دریغ نہیں کرے گا۔

ایرانی سفیر کے خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کھلے عام ایران اور ایرانی حکام کو فوجی طاقت کے استعمال اور دہشت گردانہ حملوں کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں، جن میں سے تازہ ترین موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کا ایک اشتعال انگیز بیان ہے۔

ایروانی نے کہا کہ دس ستمبر دوہزار تیئیس کو ہرزلیہ کی ریخمین یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف اینٹی ٹیررزم پالیسی ( آئی سی ٹی ) میں اپنی تقریر کے دوران، ڈیوڈ بارنیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے کہا کہ "موساد اور بین الاقوامی انٹیلی جنس ایجنسیوں" نے مل کر بیرون ملک یہودیوں اور اسرائیلیوں کے خلاف، ایران کے ستائیس حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

ٹیگس