Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • سعودی سفیر نے پیٹروکیمیکل صنعت میں ایران کی پیش رفت کو سراہا

تہران میں سعودی عرب کے سفیر نے ایران پلاسٹ نمائش کے معائنے کے موقع پر پیٹروکیمیکل کی صنعت میں ایران کی قابل ذکر پیش رفت کی قدردانی کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: تہران میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی نے ایران پلاسٹ معائنے کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی ترقی و پیشرفت کا مشاہدہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے اس لئے کہ ایرانی کمپنیاں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وقت کی کمی کی بنا پر اس نمائش میں سعودی عرب کی کمپنیاں شریک نہیں ہو سکیں۔

تہران میں سعودی عرب کے سفیر نے تہران ریاض تعاون کے لئے دونوں ملکوں کی وزارت ہائے خارجہ کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں خاصطور سے اقتصادی شعبوں میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان زیادہ سے زیادہ مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انھوں نے اسی طرح کہا کہ برکس میں دونوں ملکوں کی شمولیت، زیادہ سے زیادہ مفاہمت کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ ایران پلاسٹ نمائش تہران میں اتوار کے روز سے جاری ہے۔

 

ٹیگس