ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قطع ہونے کے بعد اعلی سطح پر پہلی ملاقات ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں ایشیاء کو آپریشن ڈائیلاگ کے 17 ویں اجلاس کے دوران بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف رشید الزیانی سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے سی ڈی کے اجلاس میں اس پلیٹ فارم کی صدارت دو سال کے لئے بحرین سے ایران کی طرف منتقل ہوگئی ہے اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس 2024ء میں تہران میں منعقد ہوگا۔