Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • سوئیڈن کے وزیرخارجہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، قرآن مجید کی بے حرمتی کا مسئلہ اٹھایا

ایران کے وزیر خارجہ نے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے پر حکومت سوئیڈن کی جانب سے رد عمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سوئیڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بیلسٹروم کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گذشتہ چند ماہ کے دوران سوئیڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بیلسٹروم کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی کئی بار کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے مختلف موضوعات رہے ہیں تاہم سوئیڈن میں قرآن مجید کی، کی جانے والی بے حرمتی سب سے اہم موضوع ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سوئیڈن میں بار بار قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے سے دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، کہا کہ دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے اقدار کو نظر انداز کر کے سوئیڈن کے اقدار کا دفاع کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایسے مسائل میں سوئیڈن کی حکومت اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور سرکاری سطح پر جواب دہ بنے۔اس ملاقات میں سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ سوئیڈن کی حکومت کی نظر میں اسلامو فوبیا کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور ہم مذہبی بردباری کے طرفدار ہیں۔

ٹیگس