Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے میں تمام فریقوں کی واپسی کے لئے مذاکرات ہی سب سے بہتر راستہ: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارتکاری کا راستہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ایرانی قوم کے مفادات کو پورا کرے ۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا  ہےکہ ہم نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ امریکہ سمیت تمام فریقوں کی ذمہ دارانہ واپسی کا JCPOA میں خیر مقدم کرتے ہيں اور ایٹمی معاہدے میں تمام فریقوں کی واپسی کے لئے مذاکرات ہی سب سے بہتر راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ طور پر مذاکرات ہوئے اور بعض دوست حکومتوں نے فریقین کے خیالات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے اقدامات تجویز کئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے کئی بار کہا ہے کہ دوست ممالک کی نیک نیتی کی کوششوں اور JCPOA میں تمام فریقین کی ذمہ دارانہ اور پرعزم واپسی میں مدد کے لیے ان کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ناصرکنعانی نے کہا کہ اگر دوسرا فریق پرعزم اور ذمہ دارانہ طریقے سے معاہدے کی طرف واپسی کے لیے تیار ہے تو ایران فریقین کو معاہدے کی طرف لوٹنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگس