Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • صدرمملکت رئیسی: آج صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کردینا ہی کافی نہیں، موثر اقدام کی ضرورت پر زور

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں عوام کے اجتماع عظیم سے خطاب میں کہا ہے کہ زمین پر گرنے والا فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ، صیہونیوں کی نابودی کو ایک قدم نزدیک کررہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران نے بدھ کی شام غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی مذمت کے لئے انجام پانے والے تہران میں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں غزہ میں ایک اسپتال پر وحشیانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کون سا انسان ہے جو ان ہولناک جرائم کو قبول کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے اسپتال پرحملہ اور بے گناہ عوام، خواتین اور معصوم بچوں کے قتل عام سے اپنی نابود کی آغاز کردیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ غاصب صیہونی حکام اپنے وحشیانہ جرائم سے اپنی شکست کی تلافی نہیں کرسکتے اور زمین پر گرنے والا فلسطینیوں کے خون کے ہر قطرہ ان کی حکومت کو نابود کو ایک قدم نزدیک تر کررہا ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ صیہونیوں نے اپنے حالیہ وحشیانہ جرائم سے پوری دنیا میں اپنے لئے نفرت کی لہر دوڑا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر زندہ ضمیر انسان ان ہولناک جرائم سے اور ان کے مرتکبین سے نفرت کرے گا۔صدرایران نے بین الاقوامی تنظیموں اور دنیا بھر کے ملکوں سے کہا کہ آج صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کردینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ دنیا کی مسلم اقوام موثراقدام کی منتظر ہیں۔

ٹیگس