Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی ماؤں اور بچوں کی حمایت میں ایرانی خواتین کا اجتماع

ایران میں ماؤں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کر کے غزہ کے بچوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خواتین اور ماؤں نے اپنے بچوں کے ہمراہ غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کا اقوام متحدہ کی جانب سے کوئي نوٹس نہ لئے جانے کے خلاف تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔یہ مظاہرہ کل جمعرات سہ پہر کے وقت تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کیا گيا۔
آج جمعہ کی شام بھی تہران میں مادر اسکوائر پر فلسطینی ماؤں اور بچوں کی حمایت میں ایرانی ماؤں اور بچوں کا ایک بہت بڑا اجتماع ہوگا۔ اس اجتماع میں ایرانی خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کریں گی اور فلسطینی ماؤں اور بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں گی۔

ٹیگس