Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  •  فلسطین کا دفاع تمام ابراہیمی مذاہب کے ماننے والوں کا فرض ہے: ایران کے وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا دفاع تمام ابراہیمی مذاہب کے ماننے والوں کا فرض ہے۔

سحرنیوز/ ایران : ویٹیکن کے وزیر خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا ہے کہ آج جب، دنیا کو پہلے سے زیادہ سکون، امن اور اخلاقی قدروں کی ضرورت ہے، ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بربریت کے ایک نئے ورژن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے، اور غزہ کے تاریخی چرچ سینٹ پورفیلیئس پر بمباری کہ جہاں بچے اور خواتین پناہ گزیں تھے، ایسا بھیانک جرم ہے جس نے صیہونی حکومت کی سفاکانہ اور مکروہ فطرت کا پردہ ایک بار پھر فاش کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے سے واضح ہوگيا کہ اسرائیلی حکومت نہ صرف مسلمانوں کے خلاف بلکہ عیسائیوں سمیت تمام ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کے خلاف منظم نسل پرستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس نازک اور فیصلہ کن لمحے میں تمام ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق اور جانوں کا تحفظ کریں۔حسین عبداللھیان نے مزید لکھا ہے کہ بلاشبہ صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کا اتحاد صیہونیوں کی انتہا پسندی روکنے، دنیا میں امن کی بحالی اور اخلاقی اقدار کی بالادستی میں موثر کردار ادا کرے گا۔

ٹیگس