Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی اقتدار1402 بری فوجی مشقیں، ایران کی دفاعی طاقت و توانائی کا آئینہ دار

ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی ہے کہ اقتدار 1402 بری فوجی مشقوں کے دوران مختلف فوجی یونٹوں نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اقتدار 1402 فوجی مشقیں 27 اکتوبر سے اصفہان کے علاقے نصر آباد کے علاقے میں شروع ہوئیں ۔ ان دو روزہ فوجی مشقوں کے دوران مختلف فوجی یونٹوں منجملہ پیدل فوج، بکتربند، میزائل، توپ خانے، ایرواسپیس، ڈرون، انجینیرنگ، الیکٹرانک جنگ، جدید ٹیکنالوجی کی جنگ، سائبر اور دیگر فوجی یونٹوں نے حصہ لیا۔

ان فوجی مشقوں کے موقع ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اقتدار 1402 فوجی مشقوں کے دوران مختلف فوجی شعبوں میں دن و رات میں مکمل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی ٹیکٹک کا استعمال اور اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں جن سے مغربی ایشیا میں ایران کی بڑھتی فوجی و دفاعی طاقت و توانائی کا پتہ چلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فوج کے مختلف یونٹوں منجملہ پیدل فوج، بکتربند، میزائل، توپ خانےایرواسپیس، ڈرون، انجینیرنگ، الیکٹرانک جنگ، جدید ٹیکنالوجی کی جنگ، سائبر اور دیگر فوجی یونٹوں نے اپنی مکمل توانائيوں کو بروئے کار لاتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اقتدار 1402 بری فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر کریم چشک نے ان فوجی مشقوں کے دوران ایرانی ساختہ مختلف ہتھیاروں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مشقوں کے دوران فجر اور فتح نامی ایرانی ساختہ میزائلوں سے معینہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس