غزہ کے فلسطینیوں نے عظیم الشان کارنامہ انجام دیاہے: صدر ابراہیم رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونیوں کا حملہ ناکام بنا کر استقامت کے مجاہدین نے عظیم الشان کارنامہ انجام دیا ہے-
سحرنیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں نے اپنی مظلومیت کے باوجود صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی نے غزہ پر صیہونیوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبنی استقامت کے مجاہدین کے اقدام کو عظیم الشان کارنامہ قرار دیا جو کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران صیہونی حکومت کی دوسری بڑی شکست ہے حتی یہ پہلی شکست سے بھی بڑی شکست ہے۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تمام مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کئے جانے پر زور دیتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت کے مظالم و جرائم کی روک تھام کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا اس کام کے لئے کوشش جاری ہے-