ایران اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو،امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور
Nov ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارٹو نے ٹیلی فونی گفتگو میں مغربی ایشیا خصوصا غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ اس ٹیلیفونی گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیئے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس حکومت نے غزہ پٹی پر بمباری اور اجتماعی قتل عام کے ذریعے تمام انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
حسین امیرعبداللہیان نے غزہ پر صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کی فوری روک تھام، غیر مشروط اور فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستی پر مبنی امداد پہنچائے جانے کا راستہ ہموار کرنے کے لئے عالمی برادری سے دباؤ ڈالے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔