Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  •  فلسطین کے موضوع پر ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچپسی کے امورپر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس گفتگو میں غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں مکمل طور پربند کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہےکہ ایران اور ترکیہ دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ فلسطینی قوم کی حمایت میں ٹھوس قدم اٹھائيں۔ امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارت کاری جاری رکھتے ہوئے ہم مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرسکیں گے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی غزہ میں جنگ بندی برقرار رہنے کے لیے ترکی کے عزم پر زور دیا۔

ٹیگس