Dec ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی پیشرفت کا سلسلہ جاری، کرار ڈرون طیارہ فضائیہ میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ کرار ڈرون طیارے کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے مجید میزائلوں سے لیس کرنے کے علاوہ ایران کے ڈرون یونٹ کی فوجی و دفاعی توانائی میں اضافہ کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی فضائیہ کے ڈرون یونٹ میں کرار ڈرون طیارے کو شامل کئے جانے کی تقریب آج اتوار کو منعقد ہوئی جس میں مجید میزائلوں سے لیس دسیو‍ں کرار ڈرون طیاروں کو فضائیہ کے ڈرون یونٹ میں شامل کیا گیا۔ اس تقریب میں ایرانی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور ایرانی فوج کے ڈرون یونٹ کے کمانڈرعلی رضا صباحی فرد کے علاوہ کئی اعلی فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔

مجید میزائلوں سے لیس ایرانی فوج کا کرار ڈرون طیارہ ایرانی دفاعی ماہرین کا مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا ایک اہم ڈرون طیارہ ہے جو کم اخراجات کے ساتھ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور توانائی رکھتا ہے۔

ٹیگس